download 3 1

شب معراج کے موقع پر مساجد میں جلسے اور تقریبات منعقد نہیں ہوں گی

ملک بھرمیں آج (اتوار اور پیر) کی درمیانی شب،شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظرمساجد میں شب معراج کے اجتماعات نہیں ہوں گے .
علماکا کہنا ہے کہ مسلمان گھروں میں انفرادی طور پر نوافل اورذکراذکار کر سکتے ہیں، ملک بھرمیں ہرسال شب معراج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جاتی ہے، مساجد پر چراغاں کیا جاتا ہے، مسلمان مساجد میں نوافل کا اہتمام کرتے ہیں، تاہم اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی کے باعث شب معراج کے موقع پر مساجد میں جلسے اور تقریبات منعقد نہیں ہوں گی

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے