571340 6357935 Bilawal Bhutto akhbar

پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قراردادِ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے.بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یوم پاکستان پر پیغام سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیئے، جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا: قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے: چیئر مین پی پی پی نے کہا کہا ہمیں ملک گیر لاک ڈان کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے: قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتے ہے: بلاون بھٹو نے بتایا کہ ان اصولوں پر عمل پیرا ہوکر قوم کو مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں،پیپلز پارٹی نظریئہ پاکستان اور قراردادِ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے: پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کو تعبیر دے گی: انہوں نے کہا کہ اس تعبیر کی خاطر ہر بگاڑ، ناانصافی اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،کرونا وائرس کی وبا ہمارے لیئے ایک امتحان ہے ،ہمیں آج بھی اسی عزم و ذمیداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جس کی مثال ہمارے بزرگوں نے 23 مارچ 1940 کو قائم کی تھی: بلاول نے کہا کہ تمام ادارے کرونا کی وبا کا مِل جل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے خاتمہ کردیں۔

مزید پڑھیں:  کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ