ابوظہبی،دبئی اور قطر ائیرپورٹس پر پھنسے پاکستانی مسافروں کی واپسی کا معاملہ

اسلام آباد:پاکستانی شہریوں کو لانے کے لیے خصوصی فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں رپیڈ ریسپونس یونٹ اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجودپمزتھے ،این آئی ایچ اور وزارتِ صحت کے نمائندے بھی ائیرپورٹ پر موجودمسافروں کو وزارت صحت کے طے شدہ سکریننگ کے عمل سے گزارا گیا،دبئی سے پاکستان پہنچنے والے 101 مسافر کلئیر قراردیدیئے گئے ،قطر سے پاکستان پہنچنے والے 40 مسافر بھی کلئیر قرارپائی ،تمام مسافروں کو ٹیسٹ کلئیر آنے تک گھروں میں کورنٹائن رہنے کی ہدایات دی گئی ،اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بلیو ایریا کے 2 نجی سکولوں میں کورنٹائن قائم کر دی گئی ۔