بنکاک میں پھنسے 50 پاکستانیوں کی وطن واپسی تاحال نہ ہو سکی

اسلام آباد: بنکاک میں پھنسے 50 پاکستانیوں کی وطن واپسی تاحال نہ ہو سکی، پاکستانی مسافر گزشتہ چار روز سے بنکاک ائیرپورٹ پر موجودہیں، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کھانا بھی فراہم کیا گیا، مسافروں کو وطن واپسی کا انتظار اہلخانہ بھی شدید پریشان ہے ،اہلخانہ نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر طیارہ بھجوانے کا مطالبہ کیا، خاتون مسافر ائیرپورٹ پر پھنسے افراد میں بیمار مسافر بھی ہیں۔