لوگ بلاضرورت گھروں سےباہر نہ نکلیں- معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا سے گفتگو، جسطرح صورت حال تبدیل ہوگی حکومتی اقدامات میں بھی تبدیلی ہوگی.صوبائی حکومتیں کوششیں کررہی ہیں کہ لوگ گھروں میں رہیں،سخت اقدامات کےبعد امید ہےکورونا وائرس پرقابوپالیں گے.

ڈاکٹرظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دیکھ بھال کرنےوالوں کوبنیادی تربیت دی جائے گی،پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 89 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے.ملک بھرمیں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 892 ہوگئی ہے،ملک میں کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ 635 مریض اسپتالوں میں داخل،5 کی حالت تشویش ناک،کورونا وائرس کی صورتحال،وزیراعظم آج معاشی تحفظ سےمتعلق پیکیج کا اعلان کرینگے.ڈاکٹرز اور طبی عملےکے لیے ایک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کریں گے.صوبائی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں کہ عوام گھروں تک محدود رہیں.

پاکستان میں کورونا وائرس کے892مریض ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس کے7ہزار736مشتبہ کیسز ہیں.صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت تمام اقدامات کر رہی ہے،دنیا کے 195 ممالک میں کورونا کے 3 لاکھ 82ہزار مریض ہیں. دنیا بھر میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ڈاکٹر ظفرمرزا.