imran

وزیراعظم عمران خان کا عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا سینئر میڈیا جرنلسٹس کے ساتھ گفتگو وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاثردیاجارہاہےکہ لاک ڈاوَن کیاتوپتہ نہیں کیاہوگا کوروناسےزیادہ خطرہ غلط فیصلوں سےہے. تاثردیاجارہاہےلاک ڈاؤن ہوگیاتویہ نہیں ہوگا،ملک تباہ ہوجائےگا.کتنی دیرچھابڑی والےکوگھر میں بندکرسکتےہیں.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے،لاک ڈاوَن کےتحت اسکول اورعوامی مقامات پہلےہی بندہیں. ہم ملک بھرمیں کرفیوکےمتحمل نہیں ہوسکتے،بدقسمتی سےماضی میں صرف طاقتورطبقےکےمفادات کےتحت فیصلےہوتےرہے.جب ملک میں21کیسزتھےاسی وقت اسکول اوردیگرادارےبندکردیئےتھے.مکمل لاک ڈاوَن سےکچی آبادیوں،دیہاڑی دارمزدوروں کوکھاناکون فراہم کرےگا

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہنا تھا کہ مزدورطبقےکیلئے200ارب روپےمختص کررہےہیں،برآمدکنندگان کےقرضوں پرسودملتوی کیاجائےگا.برآمدکنندگان کےلیےفوری100ارب روپےکےٹیکس ریفنڈجاری کیےجائیں گے،ہرخاندان کو4 ماہ ماہانہ تین ہزارروپےامداددی جائےگی. پٹرولیم مصنوعات 15روپےکم کررہےہیں،چھوٹی،بڑی صنعتوں اورزراعت کیلئے100ارب روپےرکھےہیں.مفت لنگراورپناہ گاہوں کی تعدادمیں مزیداضافہ کیاجائےگا، بجلی اورگیس کےبل تین ماہ کی قسطوں میں وصول کیےجائیں گے.

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چھوٹی صنعتوں اورزراعت کیلئےآسان شرائط پرقرضےفراہم کریں گے،انتہائی غریب طبقےکیلئے150ارب روپےمختص کیےہیں.گندم کی سرکاری خریداری کیلئے280ارب روپےرکھاہے،دالوں سمیت دیگراشیاپرٹیکس کی شرح کم کررہےہیں. یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئے 50ارب روپے مزیدمختص،سوارب روپےکےٹیکس ریفنڈسےصنعتیں لیبرپرخرچ کرسکیں گی. 300یونٹ تک گیس اوربجلی کےبل 3ماہ تک قسطوں میں لیےجائیں گے.