کاغذات نامزدگی پر سماعت کیلئے 24 اپیلٹ ٹریبیونلز قائم

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئَے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے سلسلے میں اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل ہو گیا اب اس کےبعد جانچ پڑتال شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 10 جنوری تک جاری رہے گی جس کیلئے 24 اپیلٹ ٹریبیونلز قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر کل 25 ہزار 951 کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 22 ہزار 711 منظور کئے گئے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے شیڈول میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے بارے میں اپیلیں 16 جنوری تک جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ 19 جنوری کو ہوگا۔
جنرل نشستوں پر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو شائع کی جائے گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو ہو گی۔
یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی کے حوالے سے جانچ پڑتال کے بعد اپیلوں پر سماعت کیلئے 24 اپیلٹ ٹریبیونلز قائم کئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے