وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

اسلام آباد: بھارہ کہو کو انتظامیہ اور فوج نے مکمل سیل کر دیاگیا ،انتظامیہ کی جانب سے بھارہ کہو سے اسلام آباد آنے والا راستہ بھی سیل کر دیا گیا ،بھارہ کہو سے کرونا وائرس کے مزید نو مریض سامنے آنے کے باعث علاقہ سیل کر دیا گیا،رپورٹ کے مطابق بھارہ کہو میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی،6 افراد کا تعلق تبلیغی جماعت جبکہ 9 رہائشی ہیںپاک فوج کی جانب سے 6 مقامات پر چیک پوسٹس قائم کر دیئے گئے ،علاقے میں ہر قسم کے افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع قراردیدیا گیا ۔