اسلام اباد: سہیل تنویر نے راولپنڈی میں بغیر تشہیر کے ضرورت مند افراد کے لئے راشن بیگز تقسیم کئے
سہیل تنویر نے دیگر افراد کو ترغیب دلانے کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا
جس میں سہیل تنویر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ دھاڑی دار اور ڈیلی ویجر متاثر ہوا ہے ،صاحب حثیت افراد سے اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق انکی ضرور مدد کریں ضرورت مند افراد کی مدد کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نا ہو۔
سہیل تنویر کی عوام سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
سہیل تنویر نے عوام سے اپیل کی کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر جانے سے اجتناب کریں ، حکومت نے جو حفاظتی تدابیر دی ہیں ان پر عمل کریں ،ہر شخص بار بار ہاتھ دھوئے اور ماسک کا استعمال کرے