632747 4178227 shehbaz sharif akhbar

شہبازشریف کالاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا، جس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے. ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کرکے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں. این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بھی استعمال کیاجاسکتا ہے، ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لئے ریلوے فریٹ استعمال کیاجائے. بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سبسڈیز کوجمع کرکے خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں.یہ خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے۔ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ اورعوامی خدمات انجام دینے والے افسران اورملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں، فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت یقینی بنائی جائے پوری قوم کی زندگی کی ضمانت ہے،اشیاکی فراہمی میں انہیں وائرس سے محفوظ بنانے کا خاص خیال رکھا جائے ،اس عمل میں نجی شعبے کی بھی مدد لی جاسکتی ہے، کاروپوریٹ سیکٹر مدد کرسکتا ہے ،ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل لاک ڈاون ناگزیر ہے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسلام آ باد کے مضافاتی علاقے بارہ کہو ، شہرزاد ٹاون اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز پر افسوس ہے. دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام متاثرین کو صحت کاملہ عطا فرمائے، بارہ کہو میں غریب آبادیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے.شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ بارہ کہو سے خوراک اور ادویات کی شہریوں کو عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیاجائے. نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد حکومت مزید لاک ڈاون کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے.اورمیونسپل عملے کے ذریعے تمام شہروں میں جراثیم کش سپرے کا سلسلہ فی الفور شروع کیا جائیں ۔

مزید پڑھیں:  روٹی کی قیمت میں کمی، 100 گرام روٹی 15 روپے مقرر