ECC 750x369 1

مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ای سی سی اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی فنڈز جاری کرنے کی سمری پیش کی جائے گی ،کراچی کے عوام کیلئے بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی ، اجلاس میں نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج کی سمری پیش کی جائے گی ،او جی ڈی سی ایل کے سانڈ نمبر ایک ویل سے سوئی سدرن کو گیس فراہمی کی سمری کی منظوری دی جائیگی ،ایل پی جی ایئر مکس منصوبوں پر عمل درآمد کی سمری پیش کی جائے گی، روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور آئل کمپنیوں کو ہونیوالے خسارے کی سمری پر غور کیا جائے گا،فاٹا میں نادرا منصوبے کیلئے گرانٹ کی سمری بھی ایجنڈہ میں شامل پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کے گرانٹ کی سمری پیش کی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم