خیبرپختونخوا میں عام تعطیل میں 5اپریل تک توسیع

پشاور :مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کی پریس بریفنگ انٹراسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی میں بھی 5اپریل تک توسیع،تعلیمی اداروں کی بندش میں 31مئی تک توسیع کردی گئی ہے. جبکے سیاسی ،شادی بیاہ ،دیہی منڈیوں اوردیگرتقریبات پر پابندی میں 30اپریل تک توسیع. بھرتیوں کےلیے ٹیسٹ31مئی تک ملتوی ہوں گے، کابینہ اجلاس میں ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست ۔مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 176ہو گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے میں 53نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اجمل وزیر نے ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل سٹاف اور افواج پاکستان کو سلام پیش کیا.