راولپنڈی میں کوروناوائرس کے 5مبینہ کیس سامنے آ گئے

راولپنڈی :کوروناوائرس کے 5مبینہ کیس سامنے آ گئے ،مبینہ 5 مریضوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں, خالد اور اعجاز نامی مریض کا تعلق ڈھوک پراچہ جبکہ ارشد نامی مریض کا تعلق ڈی اے وی روڈ سے ہے ،ام حبیبہ نامی مریضہ کا تعلق سٹیلائیٹ ٹاون جبکہ کوثر پروین نامی خاتون کا تعلق واہ کینٹ سے ہے ،کوروناوائرس کے مبینہ مریضوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔