وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں انسدادکورونا کے مریضوں کی تعداد 27ہو گئی

اسلام آباد :اسلام آباد میں کوروناوائرس سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی، کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں ہائی الرٹ کا نفاز تاحکم ثانی رہے گا، وفاقی اسپتالوں میں ہائی الرٹ کا نفاذ تاحکم ثانی جاری رہے گا، تمام اہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے عملے کو بھی مزید بڑھانے کا فیصلہ: گزشتہ روز پولی کلینک میں 15 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بھی قائم کر دیا گیا،ہسپتالوں کے آس پاس کی آبادیوں کو بھی خاصی احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ۔