خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر

پشاور: مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی پریس بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے.مشتبہ مریضوں کی تعداد 820 ہے جبکہ 195 نیگٹیو آئے ہیں اور 345 رزلٹ کا انتظار ہے.

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ کی طرف سے منظور شدہ پیکج صوبے کے 19 لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائیگا، 3 ہزار روپے احساس پروگرام کے تحت جبکہ 2 ہزار روپے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے دیا جائیگا.

انہوں نے کہا کہ پیکج کی کل لاگت 11 ارب 40 کروڑ ہے، کاروباری طبقے کے لئے 5 ارب روپے کی چھوٹ ٹیکس کی بھی منظوری دی گئی ہے. محکمہ صحت کو ضروری میڈیکل سامان لینے کے لئے 8 ارب روپے دئیں جائینگے، کابینہ نے محمکہ ریلیف کو 6 ارب روپے کی منظوری دی ہے.

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس کی تعداد 500 تک پہنچا دی گئی ہے، کرونا ٹیسٹ کی سہولت پورے صوبے تک پہنچائی جائیگی.ضلعی ہسپتالوں میں تمام ضروری آلات فراہم کر رہے ہیں، ہیلتھ ورکرز، پولیس اور فرنٹ لائن پر موجود تمام عملے کے لیے حفاظتی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

حفاظتی پابندیوں کا اب تک اچھا رزلٹ آ رہا ہے، صوبے میں بیرونی ممالک سے آنے والوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ عوام بیرونی ممالک سے آنے والوں کا ٹال فری نمبر 1700 یا 080001700 پر اطلاع دے تاکہ کورونا وائرس کو روکا جا سکے۔ میڈیا سے وابستہ لوگوں کے لیے حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔خیبرپختونخوا کے ریلیف پیکج میں میڈیا کے مستحق لوگوں کو شامل کر رہے ہیں جبکے میڈیا نمائندگان کو خصوصی کارڈز جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے میں ان کو آسانی ہو۔