217161 4275553 updates

ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا کورونا وائرس کی زد میں آگئے

ویب ڈسک : ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا کورونا وائرس کی زد میں آگئے

برطانوی باکسر بھی کوروناوائرس کی زد میں آگئے ‘ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا نے  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔

برطانوی باکسر نے حال ہی میں کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر شہزادہ چارلس سے ملاقات کی تھی اور اب شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد باکسر نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ باکسر کے ترجمان کی جانب سے کہا گیاہے کہ ‘اینتھونی جوشوا نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہے البتہ وہ بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں’۔ اینتھونی جوشوا کا کہنا ہیکہ امید ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام تر لوگ جلد صحت یاب ہوں گے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل