unnamed 1 3

کوروناوائرس کا گھر بیھٹے ٹیسٹ اور وہ بھی انتہائی کم قیمت پر جلد دستیاب ہو جائی گی۔ماہرین

کوروناوائرس کا گھر بیھٹے ٹیسٹ اور وہ بھی انتہائی کم قیمت پر جلد دستیاب ہو جائی گی۔

 لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے مہلک کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں یہ امید کی پہلی کرن نظرآگئی۔ برطانیہ کی نیشنل انفیکشن سروس کی پروفیسر شیرون پی کوک نےمیڈیا کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ کوروناوائرس  کو پکڑنے والی  کٹ پر تجربات آخری مراحل میں ہیں، اسے چند ہی دن میں مارکیٹ میں لے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ کم قیمت کی اس کٹ کے ذریعے عوام  گھر بیٹھے خود ہی اپنا  ٹیسٹ کر سکیں گے اورابتدائی طور پر 35 لاکھ تشخیصی کٹس تیار کی جا رہی ہیں۔

ادھر امریکی  سرکاری  میڈیسن کمپنی نے ملیریا اور اینٹی بائیوٹک کی دوا ملا کر تجربات کی منظوری دے دی ہے، کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا بھی کورونا مریضوں پر استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

کیمسٹری میں نوبیل انعام یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے پیش گوئی  کی ہے کہ دنیا جلد ہی کورونا وائرس پرقابو پا لے گی، حالات اندازوں کے برعکس جلد ہی معمول پر آجائیں گے۔