وزیراعظم کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حالات سے نمٹنے کیلئے تبادلہ خیال

وزیراعظم بنی گالہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
سماجی فاصلہ رکھنے کیلئے طے کردہ طریقہ کار پرعملدرآمد کیا جارہا ہے اور اجلاس کے شرکاء ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھے ہوئے ہیں۔