ڈی جے براوو نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا گانا جاری کر دیا

انھوں نے ریٹائرمنٹ واپس لے کر ٹوئنٹی 20 کرکٹ دوبارہ شروع کی ہے، براوو کھیل کے ساتھ گلوکاری کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، انھوں نے نئے گیت کو دنیا بھر میں موذی وائرس سے متاثرہ افراد کے نام کرتے ہوئے وائرس کیخلاف لڑنے کا عزم ظاہر کیا،براوو نے عوام سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

معروف ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو عرف ڈی جے براوو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے یوٹیوب پر ایک حوصلہ افزا گانا جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈی جے براوو نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘ہم ہار نہیں مانیں گے، اس وبا کے دوران میری دلی دعائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، آئیں سب ملک کر وائرس کے خلاف جدوجہد کریں’۔

اپنے گانے میں براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔