باکسرعامر خان کا پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے 4 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی چیمپیئن عامر خان نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے 4 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مالی امداد کے لیے چار کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔عالمی باکسر نے کہا ہے کہ عامر خان فاونڈیشن کے توسط سے پاکستان میں غریب اور نادار افراد کی امداد کے لیے راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، عامر خان نے اسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کی ہے، اور کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے بھرپور تعاون کرنا چاہتا ہوں، باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں ایک ہزار بستر لگانے کی جگہ موجود ہے جسےحسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے غریب عوام کے لیے ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں اور عوام اپنے مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر قیام کو ممکن بنائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں،

 باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے اسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے اس لیے اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔