whatsapp 1

کورونا وائرس کے باعث واٹس ایپ کے اسٹیٹس پرلگائی جانے والی ویڈیوزکا دورانیہ محدود کرکے 15 سیکنڈزکردیا گیا

ویب ڈسک: واٹس ایپ کے اسٹیٹس پرلگائی جانے والی ویڈیوزکا دورانیہ محدود کرکے 15 سیکنڈزکردیا گیا

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پرلگائی جانے والی ویڈیوزکا دورانیہ محدود کرکے 15 سیکنڈزکردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر 30 سیکنڈز تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے تھے، لیکن اب انٹرنیٹ پر دباؤ کم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جو ابھی صرف بھارت کے واٹس ایپ صارفین کے لیے ہے۔اس سے قبل آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس اور  ایمازون پرائم کی جانب سے بھی انٹرنیٹ پر دباؤ کوکم کرنے کے لیے اسی قسم کے اقدامات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھرمیں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن،کرفیواورجزوی کرفیونافذ کیا گیا ہے جس کہ بعد لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصورزیادہ ترلوگ اپنا وقت سوشل میڈیا، آن لائن گیمزاورنیٹ فلیکس استعمال کرکے گزاررہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں انٹرنیٹ پردباؤ بڑھ گیا ہے۔