5 اپریل سے فضائی آپریشن شروع کرنےسے متعلق خبر درست نہیں- معاون خصوصی معیدیوسف

اسلام آباد : معاون خصوصی معید یوسف کی میڈیا بریفنگ، معید یوسف نے کہا کہ 5 اپریل سے فضائی آپریشن شروع کرنے سے متعلق خبر درست نہیں اور یکم اپریل سے ریلوے آپریشن شروع کرنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا.

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ 5 اپریل سے فضائی آپریشن شروع کرنے سے متعلق خبر بھی درست نہیں.ایئرپورٹس کو آہستہ آہستہ صورتحال دیکھ کر کھولا جائے گا جبکے اندرون اوربیرون ملک پروازیں تاحکم ثانی بند ہیں۔