37a278da 3c4d 4a6c a0f9 8db231eabb3f

طبی عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے- وزیر اعظم عمران خان

راولپنڈی : وزیر اعظم عمران خان کی کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال راولپنڈی کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال،وزیراعظم کا کہنا تھا کے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل اسٹاف یقین دہانی کراناچاہتاہوں، طبی عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے.جانتے تھے کورونا وائرس کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے،کوشش ہے ایمرجنسی اور آئی سی یو کے عملے کو سب سے پہلے حفاظتی سامان دیں. ہم پوری قوت سیطبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم.وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا 15جنوری سے کورونا وائرس کیخلاف تیاری کررہے تھے، 70سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی.سرکاری اسپتالوں کا معیار 70کی دہائی تک اچھا تھا،کورونا کے باعث پوری دنیا میں حفاظتی سامان کی طلب بڑھ گئی.چین نے ہمیں حفاظتی سامان اورسہولیات دینے میں مدد کی،کورونا وائرس نے بڑھنا ہے،ایک ہفتے تک تناسب کا پتہ چل جائے گا.

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور