پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کرتا رہے گا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان،وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ نسل پرست ہندتوا مودی حکومت تمام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے.نیا جموں و کشمیر تنظیم نوآرڈر 2020 چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے.بھارت غیر قانونی اقدام کورونا وباء کے دوران ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہاہے.

اقوام متحدہ ،عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں رکوائے. آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کو مسترد کرنے میں کشمیریوں کیساتھ ہیں.

پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کرتا رہے گا.وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کی سخت مذمت.