PIA 1 750x369 750x369 1

پی آئی اے فلائیٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن

اسلام آباد:پی آئی اے فلائیٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن ہو گئی ،کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں ٹورنٹو روانہ 600 مسافر لاہور اور کراچی ائیرپورٹس سے پی آئی اے کے خصوصی طیاروں پر سوار ہوئے کرچی سے پرواز پی کے 781 جب کہ لاہور سے پی کے 789 روانہ ہوئی۔ مسافروں کی جامع اسکریننگ اور ان کے سامان سمیت ڈس انفیکشن کی گئی، دونوں پروازوں کے اوپر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں، تمام مسافروں سکرینگ اور ڈس انفیکشن پی ائی اے عملے نے بہت مستعدی سے کی پروازوں کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ خود ائیر پورٹ پر موجود تھی ، ترجمان پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روز اڑان کے لیے اجازت ملی، ایکینیڈا سے دونوں پروازیں خالی آئیں گی، اوردیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں ،انہوں نے کہا کہ کرونا احتیاط کے تناظر میں لوگ ان لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے ، ان لائن بکنگ کیلئے پی آئی اے کی ویب سائٹ www.piac.com.pk وزٹ کریں یا کال سنٹر سے رابطہ کریں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم