628466 667029555

ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ مہوش حیات

ویب ڈسک: معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ دنیا بھر کا بہترین صحتی نظام بھی کورونا وائرس کے سامنے ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں اس عالمی وبا سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں چھٹیاں نہیں، شہری گھروں پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

 اداکارہ مہوش حیات نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ مہربانی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہالی ووڈ اداکارہ حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کی صورت میں سب سے بڑے چینلج کا سامنا ہے۔

ہم جو کچھ بھی آج کریں گے اس سے ہماری آنے والی نسلوں کی قسمت کا تعین ہوگا ۔ دنیا بھر کا صحت کی دیکھ بھال کا نظام بھی اس وبا کے آگے ناکام ہوتا نظر آرہا ہے اور وہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں اموات کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں لہذٰا اس صورتحال میں ہمارے لیے کیا مواقع ہیں۔

مہوش حیات نے پاکستان کے گنجان آباد شہر کراچی کو درپیش کورونا وائرس کے خطرے سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کراچی کی آبادی دو کروڑ عوام پر مشتمل ہے جن کے لیے اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد صرف 600 ہے۔ جب کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ عوام پر مشتمل ہے  اور پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد صرف 17 سو ہے ۔ یہ اعدادوشمار بتاتے ہوئے مہوش حیات نے ان تمام ڈاکٹرز اور نرسز کا بھی شکریہ ادا کیا جو دن رات اس وائرس کے خلاف لڑنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  رومانوی کردار ادا کرتے کرتے حقیقی محبت بھی ہو جاتی ہے، نوال سعید

مہوش حیات نے حکومت اور اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ میڈیکل کے عملے کے پاس وہ تمام ضروری آلات موجود ہوں جن کی انہیں اس وبا کے خلاف لڑتے ہوئے ضرورت ہے۔

مہوش حیات نے عوام سے بھی گزارش کی کہ قوانین کی پاسداری کریں اور گھروں میں رہیں۔ یہ چھٹیاں نہیں ہیں، ملک بھر میں 1900 سے زائد کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 25 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دن بدن یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ لہٰذا ذمہ دار شہری بنیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں آئیں مل کر کورونا وائرس کووڈ 19 کو شکست دیں، پاکستان زندہ باد