وزیراعظم آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان کے ہمراہ ہونگے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ایک قوم بن کر اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے ۔