وزیر اعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، دورے کے موقع پر گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کو پنجاب میں کرونا وائرس کے پیش نظر لیے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹایئگر فورس کے رضاکاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔