پاکستان کا افغانوں کو واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طورخم اورچمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھلے رہیں گے. جس کے ذریعے واپسی کے خواہشمند افغان وطن لوٹ سکیں گے. ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا، پاکستان عالمی وبا کے موقع پر افغان بھائیوں کی ہر مدد کو تیار ہے.