627087 1478415 1 updates

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قومی یکجہتی کا مظہر ہے -ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی کورونا صورتحال پر میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وفاقی, صوبائی, سول اور عسکری ادارے صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر غلط اعدادو شمار پیش کیے جارہے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں آپ کی حکومت آپ کے ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم نے اپنی تیاری اس طرح کرنی ہے کہ ہم اپنی ضروریات پوری کر سکیں، ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے لیے لوگوں کی ضروریات اور ہیلتھ پرفیشلنز کی ضروریات پوری ہوں.

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ