5c56f4d4c3abd

وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:زیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا سے متعلق اعداد و شمار کسی صورت نہ چھپائے جائیں، معلومات چھپانا قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا.اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلی، عسکری حکام ،وفاقی وزرااورچیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی .قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وبا سے متعلق ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جاری کرے گا.وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں صوبوں کو ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے شیئر کرنے کی ہدایت کی.اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کی محنت سے کرونا وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں.چودہ اپریل تک ایسے ہی پابندیاں جاری رکھی جائیں گی ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چودہ اپریل کے بعدجائزہ لیکرآئندہ کے فیصلے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے