نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2899 تک پہنچ گئی

پنجاب میں سب سے زیادہ 1163 کیسز اور سندھ میں 881 کیسز رپورٹ ہوئے

کے پی کے 372، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر 14، گلگت بلتستان میں 206 کیسز رپورٹ ہوئے

اب تک 170 مریض صحتیاب ہوچکے اور 45 جان بحق ہوئے

18 افراد کی حالت تشویشناک ہے