پیک کے ذریعے صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے،محمود خان

صوبے میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔محمود خان

پشاور: زیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ،انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی بہت بڑا کردار ہے

تصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ بدستور موجود ہے،حکومت اپنی کوششوں کو ہر گزرتے دن مزید بہتر موثر بنانے کے کام کر رہی ہے۔

محمود خان نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت سیاست کانہیں، قومی یکجہتی اور اتحاد کا وقت ہے، ہم تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کریں گے لیکن اس نازک صورتحال میں کسی کو بھی سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں کے اندر صوبے بھر میں ساڑھے21 لاکھ مستحق خاندانوں کو پہلے مرحلے میں 12 ہزار فی خاندان ادا کئے جائیں گے۔

محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہسپتالوں اور طبعی عملے کے لئے حفاظتی اشیاء کی فراہمی کے لئے اب تک ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی خریداری کی جاچکی ہے جبکہ تمام اضلاع کو اپنے طور پر حفاظتی اشیاء کی خریداری کے لئے پانچ پانچ کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر

اپنے میں وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کے تعاون سے اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔