وزیراعظم عمران خان کے بڑے فیصلے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

اسلام آباد: آٹا چینی بحران رپورٹ کےبعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں،سیدفخرامام کووفاقی وزیرنیشنل فوڈسیکیورٹی بنادیاگیا، مخدوم خسروبختیارکواقتصادی امورکاوزیربنادیاگیا، حماداظہرکوصنعتوں کےوفاقی وزیرکاقلمدان سونپ دیاگیا،اعظم سواتی کووفاقی وزیربرائےانسدادمنشیات بنادیاگیا، بابراعوان کومشیرپارلیمانی امورمقررکردیاگیا،امین الحق کو وفاقی وزیر برائےٹیلی کام بنادیاگیا.

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، شہزادارباب کو بھی مشیرکےعہدےسےبرطرف کردیاگیا جبکے ہاشم پوپلزئی کوسیکریٹری فوڈکےعہدےسےہٹادیاگیا.