وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ملازم کا کرونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

پشاور : وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کے ویٹر کا کرونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا، جس کی عمر بائیس سے پچیس سال کے درمیان ہے،متاثرہ ملازم ورسک روڈ کے علاقے پیر بالا کا رہائشی ہے.

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے 51 ملازمین میں سے اب تک 23 کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا، ایک کا مثبت جبکہ دیگر کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے.