وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس طلب

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ پشاور: کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ متعلقہ صوبائی وزرا اور سیکرٹریز شریک ہونگے۔ اجلاس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ریلیف پیکیج کے تحت رقوم کی تقیسم، جزوی لاک ڈاون اور ضروری صنعتوں کو کھولنے سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔