پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3277 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3277 تک پہنچ گئی.گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں سب سے زیادہ 1493 کیسز اور سندھ میں 881 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پے کے 405، اسلام آباد 82، آزاد کشمیر 15 کیسز رپورٹ ہوئے،بلوچستان میں 191 گلگت بلتستان میں 210 کیسز رپورٹ ہوئے.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 61 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 93 فیصد مقامی طور پر پھیلے،اب تک 257 مریض صحتیاب ہوچکے اور 50 جاں بحق ہوئے، سندھ 15، پنجاب 15، کے پی کے میں 16 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک مریض جاں بحق ہوا.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک 35 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1933 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک کے 462 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں مریضوں کا علاج جاری ہے.مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1285 تشویشناک حالت میں 17 ہیں.مُلک بھر میں 323 قرنطینہ سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے،17879 افراد افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے.