پاک فضائیہ کاطیارہ طبی اور امدادی سامان لیکر کوئٹہ پہنچ گیا

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ طبی اور امدادی سامان لیکر کوئٹہ پہنچ گیا. طیارے میں تقریبا 11000 پانڈ طبی سامان کوئٹہ پہنچایا گیا. سامان میں این 95 ماسک ، حفاظتی لباس ، دستانے ، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں ترجمان پاک فضائی کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے.