29590 scaled

کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد:کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا .اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس قومی اسمبلی میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، راجہ پرویز اشرف، شبلی فراز شریکوزیر خزانہ حماد اظہر، شیخ رشید بھی اجلاس میں شریک ہے .اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد اللہ، غفور حیدری اور شینٹر شیری رحمان بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں کمیٹی کو این ڈی ایم اے کے سربراہ بریفنگ دیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت بھی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے ٹی او ار پیش کیے جائیں گے .سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس گھڑی تمام سیاسی قیادت کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں شیری رحمان، خواجہ آصف اور حاصل بزنجو ویڈیو لنک پر موجود ہیں .این ڈی ایم اے کے چیئرمین جنرل افضل پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت