5c56f4d4c3abd 1

کورونا وائرس کے پیش نظر قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس طلب

اسلام آباد:کورونا وائرس کے پیش نظرقومی رابطہ کمیٹی اجلاس طلب کر لیا گیا ،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج شام ہو گا، اجلاس میں صوبائی وزرا اعلی,عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوں گے .وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،چئیر مین این ڈی ایم اے، ظفر مرزا اور فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوں گے .اجلاس کے دوران کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا.اجلاس میں نیشنل کمانڈ کوآپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر کی تجاویز سے متعلق بریفنگ ہو گی کمانڈ سینٹر کا جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے اعدادوشمار سے آگاہ کیا جائے گا،صوبائی سطح پر صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا.اجلاس میں ریلیف پیکجز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا.کورونا ٹائیگرز فورس کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال ہو گا تعمیراتی انڈسٹری کھولنے سے متعلق عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے