ehsas

کورونا کے باعث بیروزگاری اور غربت میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا

اسلام اباد: احساس ایمرجنسی کیش لینے کے خواہش مند افراد حکومتی ہدف سے بڑھ گئے ،احساس پروگرام میں امداد کے لئے ایس ایم ایس کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ گئی

شہریوں نے ملک کے چاروں صوبو کے ہر شہر اور گاوں سے سے امداد کے 8171 پر ایس ایم ایس موصول ہوئے ، وفاقی حکومت نے کورونا کی صورتحال میں فی خاندان بارہ ہزار روپے امداد فراہم کرنے کا اعلان کررکھا ہے

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

امداد احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بزریعہ بینک اکاونٹ فراہم کی جاٰئے گی ، وفاقی حکومت ملک بھر میں 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو امداد فراہم. کرے گی

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

حکومت ایس ایم ایس بھیجنے والے 35 لاکھ گھرانوں کو تصدیق کے بعدامداد فراہم کرے گی ، احساس کفالت کی 45 لاکھ خواتین کو بھی اس ماہ 12 ہزار ملیں گے ،حالیہ سروے میں 40 لاکھ غریب ترین افراد بھی 12 ہزار روپے امداد کے مستحق ہوں گے