سابق کرکٹر پاثقلین مشتاق کی بیٹی نے انکا حلیہ بدل دیا

ویب ڈیسک :ثقلین مشتاق کی میک اپ کی شوقین بیٹی نے والد کا گیٹ اپ بدل کرشوق پورا کیا، بیٹی نے والد کی آنکھوں پرشیڈز، ہونٹوں پر لپ اسٹک لگائی اور سرخ وگ بھی پہنا دی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی نے لاک ڈاون کے دوران وقت گزاری کے لیے والد کا میک اپ کرڈالا اور ایک نیا روپ سامنے لے آئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے میک اپ اور مصنوعی بال لگائے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کا تعارف میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کرواتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی خود ساختہ تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ لاکھ منع کرنے کے باوجود ان کی بیٹی میک اپ کرنے پر بضد رہیں، اور پھر مجھے یہ نیا روپ دے دیا۔ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اس بات پر زور دیا کہ ہماری طرح آپ بھی از خود تنہائی اختیار کریں ، تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسرے بھی محفوظ رہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کو یادگار بناتیہوئے اپنے عزیزوں کے ساتھ لطف انداز ہوں۔آئسولیشن میں ثقلین مشتاق کی بیٹی نے انکا میک اپ کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار ثقلین مشتاق اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شئیر کرتے رہے ہیں لیکن حالیہ ویڈیو نے ان کے مداحوں سمیت مشہور و معروف شخصیات کی توجہ بھی حاصل کی اور وہ لیجنڈ کے اس نئے انداز کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے