عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی پرواز منسوخ

ویب ڈیسک :عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز منسوخ کردی گئی .ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے باعث منسوخ کی گئی161. پاکستانی عراق کے مخلتف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے .سی ای او پی آئی اے نے پائلٹس کو حفاظتی سوٹ فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی .پائلٹس نے تمام تر حفاظتی اقدمات کی یقین دہانی کے باجود جہاز اڑانے سے انکار کردیا.تمام پائلٹس نے پالپا کے دبا کی وجہ سے عراق جانے سے انکار کردیا.اختلافات کی وجہ دو ماہ کے لیے 20فیصد تنخواہ کی کٹوتی ہوگی . ارشد ملک نے اپنی تنخواہ میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا تھا,تمام انتظامیہ نے بھی مالی خسارے کے باعث تنخواہوں میں 20فیصد کمی کا اعلان تھا،پالپا نے تنخواہ کٹوتی اپنے فنڈ میں جمع کرنے کا خط لکھا انتظامیہ نے نہ مانا.