59668e5c5d2a5 1280x720 1

قدرتی آفت کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے . آرمی چیف

ویب ڈسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوا جس میں کور کمانڈرز اپنے ہیڈ کوارٹرز سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے، کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

کور کمانڈرز کانفرنس کووڈ 19 سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، کور کمانڈرز کانفرنس میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا،کانفرنس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ تمام کمانڈرز کورونا وائرس سے متاثرہ عوام تک ہر ممکن وسائل فراہم کریں ، گلگت بلستان آزاد کشمیر اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تم امداد پہنچائی جائے ،قدرتی آفت کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے ،با ہمت اور قربانی کے جذبے سے سرشار عوام کی مدد سے اس چیلنج میں سرخ روح ہوں گے ،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی