federal government may terminate services of more than 30 000 government employees report 1571929924 9779

25اپریل کوکمیشن کی رپورٹ سامنےآنےپرمزیدایکشن ہوگا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر گفتگو،ذرائع کے مطابق کابینہ میں چینی اور آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پر گفتگو،وزیراعظم عمران خان نے حالیہ اقدامات پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا.

وزیر اعظم نے کہا کہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں، عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا، 25اپریل کوکمیشن کی رپورٹ سامنےآنےپرمزیدایکشن ہوگا، جوبھی ملوث ہواقانون کےتحت کارروائی ہوگی.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

کابینہ کو کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر بریفنگ ،ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافے کی وجہ سے بھی کیسز بڑھ رہے ہیں کابینہ کو بریفنگ، کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے تناظر میں ریلیف اقدامات پر بھی بریفنگ

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کے میں خود ریلیف اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں،غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو سہولیات دینے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی، گھر گھر راشن پہنچانے کی تجاویز پر بھی غور، وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے.