news 1585660379 3048

سپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے757 مریض ہلاک ہو گئے

ویب ڈسک: سپین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 757 مریض ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14,555 ہو گئی ہے۔ ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ایام کے مقابلے میں ہلاکتوں کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے سپین امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چودہ لاکھ سے زائد ہو چکی ہے اور اب تک بیاسی ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

چائنا کے بعد کرونا وائرس نے سپین کو اپنا نشانہ بنایا اس اچانک حملے سے لوگ تلملا اُٹھے، سپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے 14دن کی ایمرجنسی لگائی گئی تھی اب وہ مزید چودہ دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے لہٰذا اب ایمرجنسی 26اپریل تک ہو گی، فلائٹس آپریشن مکمل بند، عارضی اسپتال کا قیام، لاک ڈاون میں سخت پہرہ، کسی قسم کی آمد و رفت پر مکمل پابندی، میتوں کو دفن کرنے کے لئے جگہ کم ہو گئی جیسے اثرات ہیں کرونا وائرس کے۔ اس وقت سپین بھر میں ایک لاکھ 31 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 14,555 کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ 38ہزار تین سو بائیس افراد صحت یاب ہو کر اپنے اپنے گھروں میں جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

اس وقت انتہائی نگہداشت وارڈ میں 6480 افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں لیکن اُمید کی جا رہی ہے کہ سپین اس وباء پر جلد قابو پا لے گا۔