5454

ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4072ہو گئی

اسلام آباد:کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ ترین اعداوشمار جاری کر دیئے .ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4072ہو گئی،اب تک 467 افراد صحتیاب ہو چکے جب کہ 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد58 ہو گئی،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہلاکتیں اور 208 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹوں کے دوران3076 جبکہ مجموعی طور پر 42159 ٹیسٹ کئے گئے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 92 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں کرونا وائرس کے دوہزار 30 جبکہ سندھ میں 986 کیس خیبر پختونخواہ 527 ،بلوچستان میں 206کیس رپورٹ ہوئے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 19 کیس رپورٹ ہوئے،سندھ میں 18 کے پی کے 18 پنجاب میں 16 جی بی 3 بلوچستان 2 اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چینی قافلہ پر خودکش حملہ، گاڑی بم پروف نہیں تھی، فرانزک رپورٹ