وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے.وزیر اعظم کو صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کی صورتحال کے روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔ گورنر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان اور بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔وزیر اعظم میڈیا نمائندگان سے بھی بات چیت کریں گے.