samina and manzar1

اداکارہ ثمینہ احمد اورمنظرصہبائی رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور: پاکستان کے نامور اور سینئر فنکاروں ثمینہ احمد اورصہبائی نے شادی کر لی ہے جس کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

مختلف ویب سائٹس پر منظرصہبائی اور ثمینہ کی ایک تصویر ووائرل ہے، کہا جارہا ہے کہ دونوں کی شادی گزشتہ ہفتے 4 اپریل کو انتہائی سادگی کے ساتھ کراچی میں سرانجام پائی۔ شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی دوست احباب ہی شریک تھے۔

اس حوالے سے تاحال دونوں کا موقف سامنے نہیں آیا۔ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی دونوں کی عمر70 سال ہیں۔

ثمینہ احمد کی یہ دوسری شادی ہے، ان کے پہلی شادہ فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

پہلے شوہر سے ثمینہ احمد کے ایک بیٹے زین احمد ہیں جو تھیٹر، اداکاری اور ڈائریکشن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

گلیکسی لالی ووڈ نامی انسٹا پیج پر اداکارہ منشاء پاشا ، زارا نورعباس اورصحیفہ جبار خٹک نے اس خبر پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے۔

منظرصہبائی ان دنوں عمیرہ احمد کے لکھے گئے مقبول ڈرامے “الف ” میں قلب مومن (حمزہ علی عباسی) کے دادا عبدالعلیٰ کا کردارنبھا رہے ہیں، جبکہ فلم “بول” ، :”ماہِ میر” اور “زندہ بھاگ” میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

سال 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے منظرصہبائی لکس اسٹائل ایوارڈز اور سارک فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

ثمینہ احمد کا نام ڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہ الف نون، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، میرے ہمدم میرے دوست ، آنگن سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

سینیئر آرٹسٹ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے