23 2

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ہو گئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ہو گئی.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداوشمار جاری کر دیئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 248نئے کیس سامنے آئے ہیں.اب تک 572افراد صحتیاب جب کہ 31 افراد کی حالت تشویشناک ہے .رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 63افراد زندگ کی باز ہار گئے.آزاد کشمیر میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 28 ہو گئی.کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس کے 102 کیس رپورٹ ہوئے،جبکہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2181 ، سندھ میں 1036 کیس رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں 560 ،بلوچستان 212 کیس رپورٹ ہوئے،کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 213 مریض ہیں24. گھنٹوں کے دوران 2737 جبکہ مجموعی طور پر 44896 ٹیسٹ کیئے گئے.

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف